counter easy hit

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی آٹومیشن التوا کا شکار

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی آٹومیشن التوا کا شکار ہو کر رہ گئی۔

Automation of Utility Stores Corporation predictive

Automation of Utility Stores Corporation predictive

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز میں عوام کی سہولت اور شفافیت کے لیے آٹومیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈر کے عمل میں حصہ لیا گیا لیکن ایک نجی کمپنی کی جانب سے ٹینڈر ایوارڈ کو چیلنج کیے جانے پر یہ کیس مسابقتی کمیشن میں چلا گیا، یوایس سی کو اس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

آٹومیشن منصوبے کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپو ریشن کی جانب سے ملک بھر میں اپنے 5ہزار سے زائد اسٹورز میں سے پہلے مرحلے میں 1سال کے دوران اپنے ہیڈ آفس، 9 زونل دفاتر، 65 ریجنل دفاتر اور 1ہزار اسٹوروں کی آٹومیشن کی جانی تھی۔ آٹومیشن کے اس عمل سے یوٹیلٹی اسٹورز کے ریکارڈ کو مرتب کیا جانا تھا، ساتھ ہی فروخت میں اضافہ اور کیش کے نظام میں بھی شفافیت لائی جانی ہے، اس کے علاوہ یوایس سی کو ملک بھر میں اپنے کسی بھی اسٹور پر اشیا کی قلت، خرید و فروخت میں کمی اور اضافے کو بھی مانیٹر کرنے میں سہولت ہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس عمل کو رواں سال کے پہلے مہینے میں شروع کیا جانا تھا تاہم مسابقتی کمیشن میں کیس ہونے کے باعث آٹومیشن کا منصوبہ رک گیا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو اس وقت مسابقتی کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے، مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے بعد یو ایس سی آٹومیشن منصوبے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرے گی۔ علاوہ ازیں جن یوٹیلٹی اسٹورز کی آٹومیشن کی جانی ہے وہ کارپوریشن کے ریونیو کا 80فیصد جنریٹ کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website