ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کا اوورچارجنگ اور اوولوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن مسافر بسوں اور ویگنوں میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی عطیہ قمر نے ننکانہ ،شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی بسوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے18گاڑیوں کومختلف تھانوں میں بند کرکے مجموعی طور پر 17ہزار روپے نقدجرمانہ کیا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔فرنٹ سیٹ خواتین کے لیے مختص کرنے کی پابندی لازمی ہوگی۔ اور ڈرائیونگ بیج لازمی ہونے پر سخت ایکشن لیا۔