counter easy hit

امداد مانگنے والو یہ ایک کام کر لو تو تمہیں بھیک نہ مانگنا پڑے، ایوانکا ٹرمپ نے ایسا اعلان کر دیا کہ آپ کا سر شرم سے جھک جائے گا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی ایوانکا ٹرمپ نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ امداد کے حصول کے لیے خواتین کو با اختیار بنائیں،ان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو امریکا سے امداد کے حصول کے خواتین کو تعلیم، روزگار، قانونی تحفظ اور دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی بنیادی حقوق فراہم کریں۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ صدر کے وکلاءنے ان کوششوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا ہے، ایوان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئر مین ایڈم سکف کا کہنا ہے پانچ گواہوں نے صدر کی طرف سے اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا ثبوت دیا ہے اور امریکی صدر کے خلاف مواخذہ با ضابطہ طور شروع کیا جاسکتا ہے، گواہوں کی معلومات سے ثابت ہوا کہ امریکی صدر نے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کو بدعنوانی میں ملوث کرنے کی خاطر ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یو کرائن کے رہنما ولادی میر زلسنکی کے فوجی امداد کے معاملات طے کئے۔دوسری طرف وائٹ ہاؤس اور امریکی صدر کے ذاتی وکیل روڈی گیولیانی نے مواخذہ کی تحریک کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے جبکہ ڈیموکریٹس یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ٹرمپ آئندہ سال کے صدارتی انتخابات جیتنے کی خاطر امریکی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی روس کے امور سے متعلق سابق ماہر فیونا ہل نے کانگریس کے تفتیش کاروں کو بتا یا کہ کئی اعلیٰ سطحی معاونین کی رپورٹ سے ٹرمپ اور زلسنکی کے درمیان فون کال سے امریکی صدر کی بدعنوانی ثابت ہوتی ہے۔

Avanka, Trump, suggested, aid, seeking, countries, effort, to, avoid, aid

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website