لاس اینجلس : دو ہفتوں سے باکس آفس پر چھائی فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کا جادو سپر ہیروز سے سجی فلم نے آ کر توڑا ہے۔ ایونجرز ایج آف الٹرون میں ہالی وڈ کے کئی سپر ہیروز دھواں دھار ایکشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
فلم اس ہفتے 191 اعشاریہ تین ملین ڈالرز سمیٹ کر ہالی وڈ باکس آفس پر راج کررہی ہے۔ دوسرے نمبر پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیون ہے جو اس ہفتے 6 اعشاریہ 6 ملین ڈالرز سمیٹ چکی ہے۔
تہلکہ خیز ایکشن سے سجی یہ فلم اپنی ریلیز سے اب تک کمائی کے کئی نئے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔
ہالی وڈ باکس آفس پر تیسرا نمبر رومانٹک فلم دی ایج آف ایڈلین کا ہے۔ چوبیس اپریل کو سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم 6 اعشاریہ دو ملین ڈالرز کمائی کر چکی ہے۔