پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ قوم کے لئے عذاب بن چکی ہے اور اس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی کر رہے ہیں جبکہ غربت کی وجہ سے خودکشیوں اور جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے