counter easy hit

جمہوریت کی تذلیل ناقابل برداشت ہے،اویس ہاشمی

Awais Hashmi

Awais Hashmi

پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں سے ملکی ادارے تباہ اور پاکستان بین الاقوامی طو رپر تنہا ہو چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ۔ لمحہ فکریہ ہے کہ آج الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمات سننے والا بھی کوئی نہیں۔ وزیر اعظم کے اختیارات مریم نواز شریف کے ذریعے استعمال کرنا بھی بادشاہت کا ایک انداز ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت کی تذلیل کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کر ے گی اور حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا