پیرس(نمائندہ خصوصی)عید کے بعداحتجاجی تحریک قوم کی آواز ہے۔عمران خان نے احتجاجی تحریک کااعلان کرکے قومی امنگوں کی ترجمانی کی۔ ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف اازاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت نہیں چلے گی۔بلدیاتی انتخابات کو 8ماہ ہوچکے مگر منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے بجائے کنونشن منعقد کرکے طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔