پیرس(نمائندہ خصوصی) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے (ن) لیگ کے لنگڑے ،بہرے ٹی اوآرز قبول نہیں ،(ن)لیگ والوں کا دامن صاف ہے تو احتساب سے ڈرتے کیوں ہیں قوم کو جواب دیں ؟حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے زیادہ جمہو ریت کیخلاف کوئی اور سازش نہیں ہو سکتی ، ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی طاقتوں کو سخت نوٹس لینا چاہیے کشمیر میں بھارتی درندگی کا شکا رہونے والے بے گناہ حریت پسندوں کی شہادت پر وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، قومی اداروں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے