لالہ موسی، اسلام آباد(ایس ایم حسنین، خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزماں کائرہ جنہوں نے کرونا وبا کے بارے میں حکومتی غفلت کو بے نقاب کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی تھی۔ انھوں نے اپنے حلقہ اورشہر لالہ موسیٰ سے سستے عوامی کھانا مرکز کا آغا زکردیا ہے۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ حاجی شکیل قریشی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر کائرہ بردران اور دوستوں کے تعاون سے میاں جی ہوٹل نزد تھانہ سٹی لالہ موسی کورونا وبا کے پیش نظر سستا عوامی کھانا مرکز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوھدری قمر زمان کائرہ نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کو قابو میں لانے کیلئے بڑے پیمانے پرحکومتی اقدامات کی ضرورت ہے مگر ہم اہلیان لالہ موسیٰ کو لاک ڈائون کے سبب بھوک پیاس سے متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اب شہر لالہ موسی اور اسکے گردو نواح سے مستحق اور سفید پوش افراد 5روپے کی روٹی اور 25روپے کی سالن کی پلیٹ حاصل کر سکے گئے۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ شیخ خالد محمود
حاجی شکیل قریشی ۔چوھدری نوید زمان کائرہ ۔چوھدری عمران اشرف پسوال گجر ۔ملک شفیق امجد کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی