پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چار سدہ 2 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کو این اے 31 پشاور 5 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو این اے 21 مردان ٹو سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور ہری پور کی نشست این اے 14 سے ارم فاطمہ اے این پی کی امیدوار ہوں گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر ون سے زاہد خان الیکشن لڑیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے 78 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی پی کے 53 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین پی کے 65 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 78 امیدواروں کو اب تک ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ صوبہ کے دیگر 19حلقوں کے حوالے سےمشاورت کا عمل جاری ہے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں پی کے ون چترال سردار احمد خان ، پی کے 2سوات سے سید جعفر شاہ ، پی کے 3 سے کاجیر خان ، پی کے 4 سے عاصم اللہ خان ، پی کے 5 سوات سے دجی علی خان، پی کے 6سوات ٹو سے شیر شاہ خان ، پی کے 7 سوات سے وقار خان ، پی کے 9سوات تھری سے ایوب خان اشاری ، پی کے 10 اپر دیر سے گل شیر ملک ، پی کے 53مردان سے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ، پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین پی کے 65 نوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑرہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے اب تک 78 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ 19 امیدواروں کے حلقوں پر ٹکٹ دینے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔