لیوٹن برطانیہ (پ۔ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ اور ورکنگ کونسل کا مشترکہ اجلاس برطانیہ کے شہر لیوٹن میں منعقد ہوا جس میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر محمود کشمیری جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری، خواجہ زاہد لون، ساجد شاہین، ماجد میر سجاد راجا، شفیق انقلابی، ریاض ساغر ، امجد لون، تیمور لون، شاہد ملک، یاسر مسعود سہیل، تسلیم ملک و دیگر نے شرکت کی۔
میٹنگ میں اہم پارٹی امور خصوصا پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے آمدہ الیکشن کو زیر بحث لایا گیا ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ نے فیصلہ کیا مرکز کی ہدایات کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں آمدہ الیکشن میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام کینڈیڈیٹس کی بھر پور حمایت کرے گی۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی غیور عوام کے نام پیغام دیا بھی دیا گیا کہ ریاست کے اس حصہ میں اپنے اوپر مسلط حکمرانوں کے حالات دیکھ لئے ریاست کے تمام تر وسائل کو لوٹا جا رہا ہے اور کرپشن اپنی معراج پر ہے آمدہ الیکشن میں عوام ان لٹیروں کو ریجکٹ کر کے ریاست کے حقیقی نمائندوں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست کی آذادی ، خودمختاری، خوشحالی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔