بارسلونا (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک سپین کے نومنتخب عہدیداران نے چوہدری اقبال کی قیادت میں حلف اٹھا لیا،حلف برداری کیلئے 14مارچ 2015ئ کو بارسلونا میں ایک بڑی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی،تقریب کے لیے بارسلونا شہر میں واقع کاسہ دیل مار کے خوبصورت ہال کا انتخاب کیا گیا۔