دھرنا ختم کب ہوگا، اس کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے: پارٹی ذرائع، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بھی دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔
لاہور: عوامی تحریک کا کل سے شروع ہونے والا دھرنا ختم کب ہوگا اس کا حتمی فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے، خواتین کارکنوں کو ایک دن سے زیادہ کی تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی گئی۔ شیخ رشید نے بھی دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ عوامی تحریک کے کل مال روڑ لاہور پر ہونے ہوالے خواتین کے دھرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والی خواتین کو ایک دن سے زیادہ کی تیاری کے ساتھ آنے کا کہا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دھرنا ختم کب ہوگا، اس کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے۔عوامی تحریک کی قیادت نے شیخ رشید سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انہوں نےقبول کرلی ہے۔ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ق لیگ، جماعت اسلامی اور دیگر ہم خیال جماعتوں نے بھی دھرنے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔