ویانا (محمد اکرم باجوہ) اعوان ٹرانسپورٹ ویانا کے مالک حاجی ملک امین اعوان کی جانب سے منہاج القرآن جرمن کے ڈائریکٹر حافظ مدثر اور منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران کے اعزاز میں 13 مئی کی شام دس ڈسڑکٹ کے پاکستانی ریسٹورنٹ میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان، پی سی سی آسٹریا کے سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم، منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی محمد نعیم رضا قادر ،پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کے صدر الحاج شیخ وحید احمد ، حاجی فاروق چوہدری ، حاجی ملک خلیل اعوان ، حاجی ملک عابد ،حاجی قاسم علی ،لالہ محمد حسین ،ملک مصطفی اعوان ، ملک شفیع اعوان،علامہ مدثراعوان ودیگر نے شرکت کی ۔ڈنر کی تقریب کا آغاز حافظ مدثر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
تلاوت قرآن پاک کے بعد میزبان ملک امین اعوان نے تمام مہمانوں کا ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں اور کتنی خوشی کی بات ہے اور ہمیں اپنے اپنے گلے شکوئے ختم کرکے مل جھل کر رہنا چاہیے اور آج سے عہد کرتے ہیں کہ آج سے پہلے کے تمام گلے شکوئے ختم کرتے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے کچھ افراد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈنر کے احتتام پر علامہ مدثر اعوان نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد ،پیار اور محبت کیلیے اور پاکستان کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کیلیے فاتحہ خوانی کرائی اور خصوصی دعا کی۔