اٹلی (شیخ بابر سے) ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے والے کسٹم آفیسر کو جس طرح قتل کیا گیا ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ میلان کی ممتاز شخصیت محمد اشفاق حسین انجم نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم آفیسر کا قتل ٹارگٹ کیلنگ ہے۔
ایان علی کے خلاف تمام گواہوں کو رستے سے ہٹانا ایان علی کو بری کروانے کی کوشش ہے۔ حکومت کو ایان علی کیس میں ملوث تمام مجرموں کو فوراً گرفتار کر کے قرار وقعی سزا دینی چاہیے۔