راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں قیدکی سنچری (100دن) مکمل ہوگئی ہے۔
ماڈل کو کسٹم پولیس نے 14 مارچ کو گرفتار کر کے جیل بھیجا تھا۔ ماڈل ایان جیل میں باقاعدہ روزے بھی رکھ رہی ہے اور زیادہ وقت سوکرگزارنے لگی ہے۔
ماڈل سے گزشتہ روزخاتون وکیل شائستہ وہاب سے بھی ملاقات کی۔لاہور پرنسپل سیٹ پر ضمانت کی درخواست دائرکرنے کے بعد خاتون وکیل کی ان سے پہلی ملاقات تھی۔
گرفتار ماڈل جیل میں تنگ ضرور ہے مگر ابھی بھی گرفتاری کے وقت دیے گئے اپنے موقف پر سختی کے ساتھ قائم ہے کہ اس سے برآمد ہونیوالی رقم اس کی اپنی ہے۔