کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی مستقل استثنا کی درخواست لینے سے عدالت نے انکار کردیا اورایک دن کی استثناکی درخواست منظور کرتے ہوئے 6جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ ایان علی کب بیرون ملک سے واپس آئیں گی؟ بتایا جایا ملزمہ کی بیرون ملک کیا مصروفیات ہیں؟ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ عدالت میں کئی بار کہہ چکی ہیں کہ کیس کا سامنا کریں گی اور وہ مسلسل عدالت سے استثنا لے رہی ہیں۔