اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کسٹم کلکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
Ayan Ali petition discharge against the penalties of customs collector
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ماڈل ایان علی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر ایان علی کی طرف سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے ایان علی کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کی، کسٹم اپیلٹ ٹریبونل غیر فعال ہونے کے باعث جرمانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ کسٹم کلیکٹر کی جانب سے5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل اب کسٹم اپیلٹ ٹریبونل میں زیر سماعت ہے۔