ماڈل گرل ایان علی کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا،سپریم کورٹ نےایان علی کے بیرون ملک جانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
Ayan Ali was allowed to go abroad
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزارت داخلہ کی درخواست مسترد کردی ۔ وزارت داخلہ نے ایان علی کوبیرون ملک نہ جانے دینے کی درخواست کی تھی ۔ کیس کے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا یہ بتائیں کہ ایان علی کے خلاف ایف آئی آر کب درج کی گئی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ دو جون 2015 کو کیس رجسٹرڈ ہوا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے افسوس ہے اتنا عرصہ بیت گیا لیکن مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں ہو رہی۔