counter easy hit

تمام سرکل آفسران اپنےعلاقہ میں موجود تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گے، رانا ایاز سلیم

 Ayaz Saleem Rana

Ayaz Saleem Rana

ننکانہ صاحب(عبدالغفار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ننکانہ میں 14A+کیٹگری اور 76Aکیٹگری کے تعلیمی ادارے ہیں جن کی سیکیورٹی کیلئے گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول میں کل تعلیمی اداروں کے گارڈ کو سیکیورٹی کے بارے میں اسلحہ چلانے کی لیے اور خدانخواستہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹرینگ دی گئی ۔تعلیمی اداروں کے گارڈ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیخ ارشد کی نگرانی میں ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے نو جوانوں نے ٹرینگ دی اس موقعہ پر تمام سرکل آفسران ،ایس ایچ اوز اور تقریبا 300 سیکیورٹی گارڈ نے حصہ لیا ۔ڈی پی او ننکانہ نے مزید کہا کہ تمام سرکل آفسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں موجود تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گے اور سیکیورٹی گارڈ کو بریفنگ دیتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سرکل کی سطح پر ننکانہ پولیس کی جانب سے ایک کوئیک رسپانس فورس تشکیل دی گئی ہے جو کہ خدانخوستہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی اس فورس میں ایلیٹ اور پنجاب پولیس کے جوان شامل ہیں اور ساتھ موٹر سائیکل سکوارڈ اور پنجاب پولیس کی گارڑیاں اور پنجاب پولیس کی ایمولینس بھی الرٹ رہے گی ننکانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور ننکانہ پولیس تعلیمی اداروں کو ہر صورت سیکیورٹی فراہم کرے گی۔