counter easy hit

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکیھرا کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم جاری ہے، رانا ایاز سلیم

Ayaz Saleem Rana

Ayaz Saleem Rana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے جنا ب آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکیھرا کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم جاری ہے جس میں ننکانہ پولیس نے روان ماہ مارچ کے دوران 145مجرمان اشتہاری گرفتارکر لیے ہیں ڈی پی اوننکانہ نے مزید کہا ہے کہ ریکارڈیافتہ مجرمان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اوراس سلسلہ میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور ریکارڈیافتہ مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔