ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس بابا نولکھ ہزاری کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات مکمل کرلیئے ہیں عرس بابا نولکھ ہزاری کے دوران 01ایس پی، 04ڈی ایس پی،05انسپکٹر،17سب انسپکٹر،42اے ایس آئی،35ہیڈ کنسٹیبل، 327کنسٹیبلان اور 20لیڈی کنسٹیبلان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی تین شفٹوں میں لگائے گئی ہے۔عرس بابا نولکھ ہزاری کے مزارکے گردونواح میں تین کارڈن میں ڈیوٹی ہے۔مزار میں داخل ہونے والے زائرین کی چیکنگ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے کی جائے گی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گئی۔شہر کے بیرونی راستوں کو بیرئیر ز اور خاردار تاروں سے کور کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں پر پولیس ،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکوارڈ عرس بابا نولکھ ہزاری عرس کے موقع پر مسلسل گشت جاری رکھیں۔ عرس بابا نولکھ ہزاری پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور چھتوں پر پولیس جوان تعینات کردیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ پولیس لائن ننکانہ میں ایلیٹ فورس کی گاڑیا ں راؤنڈ دی کلاک الرٹ رہیں گی جو کہ کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنیں کے لیے تیار ہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے حوالے سے جو بھی تقریبات ضلع کونسل ہال ننکانہ اور تحصیل لیول پر منعقد کی جائیں گی ان کے لیے بھی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔