ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں عوام الناس سے کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بھر میں جتنے بھی ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں وہ بلکل میرٹ پر تعینات ہیں ننکانہ کی عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ میں ایک ہفتہ میں کم از کم دو تھانوں میں ضرور کھلی کچہری کاانعقاد کرونگااورچوکیوں میں بھی جاکر لوگو ں کے مسائل سن کر ان کو حل کیا جائے گاعوام کی بات ضرور سنی جائے گی انہوں نے تھانہ میں موجودمعززین سے کہا کہ اگر وہ کوئی تجویز دینا چاہیے تو دے سکتے ہیں تو اس پر ایک شہری عبدلراؤف نے کہاکہ ننکانہ پولیس کا یہ بہت ہی احسن قدم ہے اگر پولیس ایمانداری اور جرت سے کام کرے تو جرائم پر آسانی سے قابو پایاجاسکتا ہے اورہم سب لوگ پولیس کے رویہ سے مطمن ہیں اس کے علاوہ ایک اور مدعی صدی احمد نے کہا کہ ان کے مقدمہ کی تفتیش انتہائی میرٹ پر ہورہی ہے اور اس پر وہ ڈی پی او ننکانہ ،ڈی ایس پی سرکل ننکانہ شفقت رشید اورتفتیشی آفیسر انسپکٹر سجاد اکبرکے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے انتہائی میرٹ پر تفتیش کی ہے۔آخرمیں ڈی پی او ننکانہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ننکانہ آپ لوگوں کا اپناضلع ہے اس میں جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اللہ تعالی ہم سب کاحامی وناصر ہو۔