لاہور ……عید میلادالنبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاںتکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے، مسجدوں ،عمارتوں ،گلیوں اورمحلوں کوخوبصورتی سے سجادیاگیا۔ملک کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے، ملتان میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کیا جارہا ہے تو کہیں میلاد ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ملتان میں درگاہ پیر چادر والی سرکار کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کیا جا رہا ہے ، کیک کی تیاری میں 20 کاریگر حصہ لے رہے ہیں،12 ہزار پونڈ وزنی کیک میں 26 ہزار انڈے ، 2 سو کلو مکھن ، 900 کلو چینی اور 600 کلو میدہ استعمال کیا گیا ہے ۔ جس کی لمبائی 80 فٹ، چوڑائی 60 فٹ اور اونچائی پانچ فٹ ہے۔سکھر میں سنی تحریک سمیت مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے بیراج روڈ سے تانگوں پر ریلی نکالی جو گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔نواب شاہ میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ۔ خیرپور میں تنظیم اہل سنت کی جانب سے گوٹھ گوندرڑو سے خیرپور تک ختم نبوت و ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔