counter easy hit

عائشہ گلالئی کے الزامات، اسپیکر نے 20 رکنی اخلاقیات کمیٹی بنانیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر  تحریک انصاف کی باغی رکن عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستقل طور پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے اخلاقیات کے قیام کی منظوری دے دی۔

Ayesha Gulalai alleges allegations, Speaker approves 20-member ethical committee

Ayesha Gulalai alleges allegations, Speaker approves 20-member ethical committee

ذرائع کے مطابق 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی13حکومتی اور7 اپوزیشن اراکین پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔ کمیٹی عمران خان اور عائشہ گلالئی کے معاملے کی تحقیقات کے بعد رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔ کمیٹی مستقبل میں بھی اس قسم کی شکایات دیکھے گی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج طلب کرلیاہے جس میں ایوان کی ایتھکس کمیٹی کے قیام اور اراکین سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہونیوالی میٹنگ میں کمیٹی کے دائرہ اختیار پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اسپیکر نے اس سے قبل حکومت اوراپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کیلیے نام طلب کیے تھے۔

کمیٹی کے قیام کی تجویز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے دی تھی اس وقت اسپیکر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرقانون زاہد حامد کی مشاورت سے کمیٹی کے قیام کی یقین دہائی کرائی تھی۔ آ خبر ایجنسی کے مطابق عجلت میں بنائی گئی یہ کمیٹی حکومت کیلیے درد سر بن سکتی ہے کیونکہ اس میں عائشہ گلالئی سمیت درجنوں اسکینڈلز کے آنے کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website