تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کے لئے خط لکھ دیا۔
Ayesha Gulalai demand security from the interior ministry after getting threats
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے بعد سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں ان سے سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عائشہ گلالئی نے خط میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اس لئے جلد سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ خیال رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔