اسلام آباد: 2018 کے الیکشن کے بعد سے عائشہ گلالئی بہت کم دکھائی دی ہیں ، انھوں نے حالیہ انتخابات میں وزیراعظم پر سنگین الزامات لگائے تھے، اور اب ایک بار پھر عائشہ گلا لئی نے انٹری دے دی ہے، اور حکومت پر مزید الزمات لگا دیئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے دو ہزار ٹریلین کے قرضے لیے، پاکستانی عوام موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتے اور ٹیکس نہیں دیتے۔عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بہن ٹیکس چوری میں ملوث ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں مین اضافہ ہوا حج فری مت کریں لیکن عوام کے لیے حج کا خرچہ کم کریں ، پاکستانی قوم کو ایسا لیڈر نہیں چاہیے جو تین سو گز کے محل میں رہتا ہوں، جہانگیر ترین کو کے پی کے معدنیات کے ٹھیکے دیے گیے، پورے ملک میں سٹوڈنٹ یونین پر پابندی اٹھائی جائے، فنڈ ریزنگ کے لیے دبئی جا رہی ہوں، موجودہ حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے وہ انکار کرتے تھے، واضح رہے کہ طویل عرصے سے خاموش تحریک انصاف جی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے خاموشی توڑ دی ہے اور کہا کہ موجودہ حکومت نے دو ہزار ٹریلین کے قرضے لیے، پاکستانی عوام موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتے اور ٹیکس نہیں دیتے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بہن ٹیکس چوری میں ملوث ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں مین اضافہ ہوا حج فری مت کریں لیکن عوام کے لیے حج کا خرچہ کم کریں ، پاکستانی قوم کو ایسا لیڈر نہیں چاہیے جو تین سو گز کے محل میں رہتا ہوں