اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم. اصغرعلی مبارک،سید معارف الحسنین، ) ایوب پارک راولپنڈی میں کے ٹینکوں کا ایسا پارک قائم ہے جو پاک فوج کی بہادری اور شجاعت کی عظیم داستان سناتا ہے، .ایوب پارک میں 1965 کی جنگ کے وہ ٹینک بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جو انڈیا سے پاک آرمی نے مال غنیمت کے طور پر چھینے تھے راولپنڈی کے ایوب پارک میں کھڑے ٹینک اور توپیں1965 میں دشمن ملک بھارت کی عبرت ناک شکست کی داستان سنا رہے ہیں۔ چھ ستمبر 1965 کو پاکستانی افواج نے دشمن کو دھول چٹا دی تھی، یہ وہ دور تھا جب پاکستان کے پاس اسلحہ اور فوجی قوت بھی کم تھی مگر ہمت و جرات کی جو مثال افواج پاکستان نے دکھائی اس کی کچھ نشانیاں ایوب پارک کی زینت بنی ہوئی ہے۔
راولپنڈی کے ایوب پارک میں کھڑے یہ ٹینک اور توپ 1965 میں دشمن ملک بھارت کی عبرت ناک شکست کی داستان سنا رہے ہیں۔ دشمن افواج چھ ستمبر کو آئی تو پاکستان پر قبضہ کرنے تھیں لیکن اپنے ٹینک، توپ خانے اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئیں,پارک میں کھڑے ایم 41 توپ خانے سے بھارت کے سب سے زیادہ ٹینک تباہ کیے گئے۔ ٹی69، ایم 47 اور ایم 48 توپ سے بھی دشمن افواج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔ دشمن افواج کے قبضے میں لیا گیا ٹینک اے ایم ایکس 13 کو یادگار کے طور پر پارک میں کھڑا کیا گیا ہے۔راولپنڈی کے ایوب پارک میں کھڑے یہ ٹینک اور توپ 1965 میں دشمن ملک بھارت کی عبرت ناک شکست کی داستان سنا رہے ہیں۔ دشمن افواج چھ ستمبر کو آئی تو پاکستان پر قبضہ کرنے تھیں لیکن اپنے ٹینک، توپ خانے اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئیں۔