counter easy hit

آزاد کشمیر انتخابات، حکومت اور الیکشن کمیشن نے فوج طلب کر لی

Azad Kashmir

Azad Kashmir

آزاد کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن نے اکیس جولائی کے انتخابات کیلئے فوج طلب کر لی۔
راولپنڈی: (یس اُردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے آزاد کشمیر میں فوج تعینات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات یقینی بنانے کیلئے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر نے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے