برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) پاکستان مسلم لیگ ( ن) آزادکشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام ایک سیاسی تقریب کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا ، میزبانی کے فرائض عظیم بخش چو ہدری نے سرانجام دیے اور صدارت مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر برطانیہ زبیر اقبال کیانی نے کی
اس موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ آفتاب شریف ، سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر برطانیہ چو ہدری جہا نگیر حسین ، صدر سکاٹ لینڈ وحید چو ہدری ،مرکزی رہنما لندن راجہ یسین خان، راجہ شوکت علی خان، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، مرکزی سیکرٹری مالیا ت چو ہدری محمد سعید ، مرزا توقیر جرال ، ما سٹر محمد فاروق ، سردار مرتضیٰ علی خان، راجہ محمد اعجاز ، چو ہدری اسلم آزاد ، حاجی محمد نجیب ، چو ہدری محمدجا وید ، تجمل نوابی ، لالہ عبدالقدیر ، راجہ ادریس ، معروف فاضل ، اسرار چو ہدری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے مرکزی سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر و ڈپٹی اپو زیشن لیڈر حکومت آزادکشمیر چو ہدری طارق فاروق نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت اپنا تقدس کھو چکی ہے حکمران عوام کو نظر انداز کر کے اپنے ذاتی مفادات اٹھا نے میں مصروف ہیں۔
افسوس کہ برطانیہ جیسے جمہو ری اور مہذب ملک میں رہنے والے کشمیری بھی بھا ری رقوم دیکر آزادکشمیر میں ایڈمنسٹریٹر کی پوسٹ پر براجمان ہونا چا ہتے ہیں ۔ وہی سیاسی جما عتیں قائم رہتی ہیں جو لیڈر نہیں بلکہ سیاسی کارکن پیدا کرتی ہیں کارکن اپنی ذاتی خواہشات کی بجا ئے پا رٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم کانفرنس آخری دموں پر ہے اس لیے جا تے جا تے وہ کوئی نہ کوئی خرابی پیدا کرنا چاہتے ہیں کا رکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حید ر کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے آئندہ انتخابات میں ان کی زیر قیادت حکومت بنائیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کو خوشحالی اور تعمیر وترقی کی منازل پر دوبارہ گامزن کرنے میں سیاسی اور عسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر میڈیا کشمیر لیبریشن فنڈ سے چلایا جا رہا ہے حکومت کی کا رکردگی محض اخبارات میں دکھائی دیتی ہے حقیقت میں صورتحال اس کے برعکس ہے
انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان افواہوں اور وسوسوں پر دھیان دینے کی بجا ئے جما عت کی مضبوطی اور اسکے اتفاق و اتحاد کے لیے مثبت اقدامات اٹھائیں ۔ مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) آزادکشمیر برطانیہ زبیر اقبال کیانی نے کہاکہ بھا رتی افواج کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں مشترکہ طور پر کوششوں سے بیرونی دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز کروانا ہو گی ۔ مرکزی سیکرٹری مالیات مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر چو ہدری محمد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت میں پاکستان تیزی سے تبدیلی کی طرف گامزن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف سود کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ ملک معاشی استحکام اور خوشحالی کیطرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے معائدہ سے پاکستانی قوم کی تقدیر بدل جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی کونسل کی پیروی کرتے ہو ئے ہمیں کشمیر کے اندر بھی ٹیکسز کا نظام بہتر بنانا ہو گا اس سے نہ صرف بنیادی مسائل کا خاتمہ ہو جا ئے گا بلکہ تعلیم ، صحت اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی خاصی بہتر ہوگی ۔عظیم بخش چو ہدری مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلا عات نے کہاکہ وزیر اعظم چو ہدری عبد المجید نے حلقہ نمبر ٢ کے عوام کے ساتھ مالی اور اخلاقی طور پر کرپشن کی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حلقہ کی تعمیرات اور سکولوں کے حالا ت دیکھ کر رونا آتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس گھٹیا انسان اور اس کی ناجائز اولاد سے نجا ت دلا نے کے لیے حلقہ نمبر ٢ کی عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنی اولا د کے بہتر مستقبل اور تعمیر و ترقی کے لیے اس حلقہ سے موجودہ وزیراعظم آزادکشمیر چو ہدری عبد المجید کا اخراج ناگزیر ہو چکا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ آفتاب شریف ، چیئرمین مڈلینڈز چو ہدری شکیل ، چو ہدری ساجد ، کونسلر شریف ، چو ہدری شوکت ، تصور حسین نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔