counter easy hit

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آنیوالے انتخابات کیلئے ن لیگ کی ٹکٹ کے سات امیدواروں کا اہم اجلاس منعقد

Itehad Panel

Itehad Panel

گوجرانوالہ (پریس ریلیز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آنیوالے انتخابات کیلئے گوجرانوالہ کے حلقہ ایل اے 31 جموں 2 سے ن لیگ کی ٹکٹ کے سات امیدواروں مرزا اومان بیگ، راجہ منظور جنجوعہ، رشید احمد سلہریا، چوہدری پرویز شاکر، سردار نجیب اکبر،ثمر سبحانی اور سردار ساجد الرحمن کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز پرل رچنا ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر سات امیدواران کا پینل بنانے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پارٹی نے چوہدری اسماعیل کو ٹکٹ دیا تو ہمارے سات رکنی پینل سے ایک متفقہ امیدوار الیکشن لڑے گا، پارٹی نے ہمارے پینل میں سے کسی کو بھی ٹکٹ دیا تو ہم سب ساتھ دیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، راجہ فاروق حیدر، سردار سکندر حیات خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق اور غلام دستگیر خان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حلقے میں چوہدری اسماعیل گجر سے پارٹی کارکنا ن سخت نالاں ہیں اور انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ وہ عوام کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں انہیں پارٹی ٹکٹ نہ دیا جائے۔

پارٹی کارکنان کے تحفظات کو جاننے کیلئے کمیٹی بنائی جائے جو زمینی حقائق کی روشنی صورتحال کا جائزہ لے اور پھر ٹکٹ کا فیصلہ کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قیادت کو تحریری رپورٹ بھیج کر اور میڈیا کے ذریعے سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ اتحاد پینل کا اگلا اجلاس میرین ہوٹل میں ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔