میرپور(نمائندہ یس اُردو) آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ افتخار کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر نذ دیکی ہسپتال پہنچایا گیا ،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،فرانس کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،حاجی عامر شکیل ، حاجی اسلم اور ان کے قریبی دوستوں میں ممتاز حسین نازی رہنما پی ٹی آئی فرانس ودیگر نے اللہ ربالعزت سے دعا کی کہ راجہ افتخار کو جلد صحت یاب کرے اور تمام اہل اسلام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ راجہ افتخار کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں،یاد رہے کہ راجہ افتخار آج کل نجی دورہ پر پاکستان آئے ہوئے ہیں