مڈلینڈ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ مڈ لینڈ ذون کے مرکزی صدر راجا امجد نے موجودہ حکومت آزاد کشمیر اور ان کے تمام کارندوں کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کے بارے میں اخباری نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے ماضی میں اس کی مثال بھی نہیں ملتی۔
حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے جھولیاں بھر بھر کے ریاستی وسائل کو اپنے ان آقاؤں پر نچھاور کئے جا رہے ہیں جن کا نام دنیائے کرپشن میں چند معروف ترین شخصیات میں آتا ہے۔ جن کے آقا ؤں کی یہ حالت ہو گی ان غلاموں نے سوائے جی حضوری اور وڈیروں کی خواہشات کو پورا کرنے کے اور کرنا ہی کیا ہے۔
لیکن ہم آزاد کشمیر کی اس بدعنوان اور کرپٹ ترین حکمرانوں پر یہ بات واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی وسائل پر مزید ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور وسائل کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے آزاد کشمیر کے موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس کار خیر میں اپنے آقاؤں کی وقتی خوشنودی اور کرسی کے بچاؤ کی خاطر وہ وہ جتن کئے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ جلد ہی عوام کے سامنے تمام حقیقت کھل کر واقع ہو جائیگی اورآزاد کشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کو کے بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائیگا۔
آزاد کشمیر کی عوام جلد ہی کرپشن کا سورج غروب ہوتا دیکھے گی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی وہ واحد امید ہے جو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو ان کے حقداروں تک پہنچا کر دم لے گی مجید حکومت اور ان کے حواری بوریا بستر باندھ کر رکھیں عوامی دور کی آنے والا ہے بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائیگا۔