اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آزادی کپ کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے
پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ سات ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون لاہور پہنچ چکی ہے ۔ ایونٹ کو یادگار بنانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت بھی مکمل ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو دنوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ بارش کا نیا سلسلہ جمعرات کو لاہور میں داخل ہو گا ۔ جمعرات اور جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔