محکمہ ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی آزادی ٹرین لاہور سے کراچی کی جانب روانہ ہوگئی۔
Azadi train departed from Lahore to Karachi
اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے 12 اگست کو روانہ ہونے والی آزادی ٹرین 50 سے زائد اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی 6 ستمبر کو اپنی آخری منزل کراچی پہنچے گی۔ لاہور پہنچنے پر ٹرین کا شاندار استقبال کیا گیا اور لاہور کے ہی والٹن اسٹیشن پر ٹرین قیام کرے گی جہاں جشن آزادی سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ والٹن اسٹیشن کے بعد آزادی ٹرین ساہیوال قیام کے بعد کل صبح 10 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔ آزادی ٹرین کو تحریک پاکستان کی تصاویر اور ثقافتی ورثے سے سجایا گیا ہے جو 8 فلوٹس اور 5 گیلریز پر مشتمل ہے۔ فلوٹس پر چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جب کہ ایک گیلری میں لیاقت علی خان ، حسین شہید سہروردی ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سمیت 11 وزرائے اعظم کی تصویریں آویزاں ہیں۔