پیرس(نمائندخصوصی)دو سال بعد بھی ماڈل ٹاؤن شہداء کے ورثاء انصاف کے حصول کے لئے دھکے کھارہے ہیں،ہم دن دہاڑے گولیاں برسا کر معصوم انسانوں کو شہید کرنیوالوں کو معاف نہیں کریں گے۔ہم اپنے شہدائکے خون سے بے وفائی کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ادارہ منھاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں 17 جون کو یوم شہداء مال روڈ پر منائیں گے