counter easy hit

سینیٹر اعظم سواتی کا چیئرمین سینیٹ کے نام خط، انتخاب پر تنقید کیخلاف چیئرمین کا غیر مشروط ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کوتنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چیئرمین سینیٹ آئین کے مطابق اکثریتی ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔ایوان بالا کی ساکھ پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی عدم اعتماد تحریک میں چیئرمین سینیٹ کا غیر مشروط ساتھ دیں گے۔ایوان بالا اور چیئرمین سینیٹ کا تقدس ہر حال میں بحال رکھیں گے۔