. آذربائیجان کی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ کشمیر کے تنازعے پر دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف آج آذربائیجان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے ۔
وزیر اعظم نواز شریف آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر ہیں ۔ آج دورے کے دوسرے روز وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وہ اسپیکر اور اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
اس سے پہلے جمعے کو وزیرا عظم نواز شریف نے آذربائیجان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلایا گیا کہ آذربائیجان کشمیر کے معاملے پر ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرے گا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بھی نگورنو کاراباخ پر آرمینین قبضے کے خلاف آذربائیجان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔