لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث وطن واپس آ گئے ہیں جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے اظہر علی کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریزادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ گئے ہیں۔ مصباح الحق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادتکررہے تھے تاہم اب انہیں سسر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں شرکت کے لئے وطن واپس آنا ہے اور ان کی غیرموجودگی میں اب قیادت کے فرائض پاکستان ون کرکٹ کے کپتان اظہر علی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے اظہر علی کو کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ چئیرمینپی سی بی شہریار خان نے اظہر علی کو کپتان بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔