میلبورن ٹیسٹ میں میتھیو ویڈ کے شاٹ سے گیند نائب کپتان اظہر علی کے ہیلمٹ پرلگ گئی ، جس کے باعث کھیل کچھ دیر رکا بھی رہا ،تاہم ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر علی بالکل ٹھیک ہیں ۔آسٹریلین ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی انہیں فٹ قرار دے دیا ہے۔
چوتھے روز 108 ویں اوورز کے کھیل کے دوران یاسر شاہ نے میتھیو ویڈ کو گیند کرائی تو فائن لیگ پر شاٹ کھیلتے ہوئے گیند اظہر عل
ی کے ہیلمٹ سےجا ٹکرائی ، تمام تمام کھلاڑی فوری اظہر علی کے پاس پہنچے۔ڈاکٹرز نے موقع پر پہنچ کر انہیں فرسٹ ایڈ دی ،تاہم چوٹ شدید نوعیت کی نہیں تھی ، اظہر علی تھوڑی ہی دیر میں اٹھ کر کھڑے ہوگئے ،میتھیو ویڈ نے ان سے معافی بھی مانگ لی ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین کا کہنا ہے کہ اظہر علی اب کسی تکلیف کا شکار نہیں ،وہ چل پھر رہے ہیںاور نارمل ہیں،ان کے اسکین یا کسی بھی ٹیسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ادھر میلبورن میں آسٹریلین میڈیکل بورڈ میں اظہر علی کا چیک ا پ ہوا جس کے بعد آسٹریلین ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی انہیں فٹ قرار دے دیا ہے۔آسٹریلین میڈیکل بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اظہر علی کل میچ کےلیے بالکل فٹ ہیں ۔واضح رہے کہ د و سال قبل 27 نومبر کو فل ہیوز کو آسٹریلوی سرزمین پر میچ کھیلتے ہوئے ہیلمٹ پر گیند لگی ،تیز رفتار گیند ان کے گردن کے پچھلی طرف لگی ،جو اتنی خطرناک تھی کہ ان کےلئے موت کاپروانہ بن گئی تھی،اس واقعے کے بعداب جب بھی کسی کو ہیلمٹ پر گیند لگتی ہےتو گراؤنڈ میں خوف پھیل جاتا ہے۔اظہر علی کے ہیلمٹ پر لگنے والی گیند کےبعد پاکستانی کھلاڑیوں سمیت آسٹریلین پلیئرز کے چہروں پر بھی شدید تشویش کے آثار دیکھے گئے ۔