counter easy hit

اظہرعلی کی درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین پوزیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے ذریعے آئی سی سی کی درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی جبکہ سرفہرست باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے 2016 کے اختتام کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے۔

AZHAR ALI GOT THE PARTY

AZHAR ALI GOT THE PARTY

اظہرعلی نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آؤٹ ہوئے بغیر 205 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں 43 رنز بنانے کے باوجود ٹیم کومیچ اور سیریز میں شکست سے نہ بچا سکے۔

پاکستان کی جانب سے ایک سال میں دو ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنانے والے اظہرعلی نے آئی سی سی کی درجہ بندی میں 10 درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی جو ان کے کیریئر کی بہترین پوزیشن ہے۔

مزید پڑھیں: بچی نے سوئی ہوئی والدہ کا فون پر انگوٹھا لگواکر آن لائن کھلونے منگوالیے

پاکستان کے تجربہ کار بلےباز یونس خان کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی اور سال کا اختتام 14 ویں نمبر پر کرلیا، اسد شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کپتان مصباح الحق 24 ویں درجے پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سال کا اختتام بھی بدستور سرفہرست کرلیا، انھوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ناقابل شکست 165 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔

اسمتھ 937 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں جو 2007 کے بعد سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں، اس سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا نے دسمبر 2007 میں 938 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیرینا ولیمز نے منگنی کرلی

ہندوستان کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے جوروٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے بلے باز عثمان خواجہ، جنوبی افریقہ کے اسٹیفن کک بھی بہترین کارکردگی کے بعد درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہترکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب باؤلنگ میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی باؤلرشامل نہیں، یاسر شاہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ وہاب ریاض 25 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: 2016 اور ریسلنگ: کون ہارا، کس کی ہوئی جیت

باؤلرز کی فہرست میں ہندوستان کے روی چندرن ایشون پہلے اور رویندرا جدیجا دوسرے نمبر پر بدستور موجود ہیں، تیسرے نمبر پر رنگنا ہیراتھ، جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین چوتھے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا 831 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔

ٹیسٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جہاں ہندوستان کے ایشون کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website