چیمپئنز ٹرافی میں اظہر علی پاکستان کی جانب سے دو نصف سنچریاں بنا کر نمایاں ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ٹیم کی کامیابی کےلیے دعائیں شروع کر دی ہیں اور امید کی ہے کہ اظہر علی سنچری بنا کر مین آف دی میچ ہوں گے۔
Azhar Ali’s family is determined to win for Pakistan
اظہر علی کے بھائی اکبر علی کا کہنا ہے کہ گروپ میچ میں بھارت سے جیت کا یقین تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا لیکن اب کامیابی پاکستان کی ہے۔ اظہر کےبھتیجے بھتیجیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جب جیتے گا تو جشن منائیں گے اور اظہر علی کا استقبال پھول نچھاور کر کے کریں گے۔