ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں سیاستدانوں کااحتساب کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف فرانس کے رہنما چودھری اظہر حسین سندھیلہ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب چاہتی ہے اور PTI سمیت تمام سیاستدانوں کا کڑا احتساب ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر دولت بیرون ملک منتقل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ پانامہ لیکس ابھی شروعات ہیں بڑے بڑے راز بہت جلد کھلنا باقی ہیں ۔ عید کے بعد بھر پور طریقے سے احتجاج اور دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس کا حتمی فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ، جس کے مزید انکشافات عید کے بعد تحریک انصاف تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاجی مہم کے دوران کرے گی ۔