پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ سر خ کے مقابلے میں گلابی گیند کم سوئنگ کرتا ہے،دعویٰ کرسکتا ہوں کہ اب بولرز کی نو بال کم ہوئی ہیں۔
بولنگ کوچ کا کہناتھاکہ گیند اورکنڈیشنزمختلف ہونےکی وجہ سےبولروں کو تیاری کرائی ہے، میلبورن میں موسم گر م ہے،یہاں ریورس سوئنگ زیادہ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بولرز فٹ ہیں لیکن کنڈیشنز مختلف ہیں،عامراوروہاب کےنوبال کی شرح وہ نہیں رہی جو پہلےتھی، ٹیسٹ میں آل راؤنڈر کی سہولت حاصل نہیں ہے۔اظہر محمود کا کہناتھاکہ 400رنزبناکرٹیسٹ میچ پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں،آخری 4کھلاڑی 100رنزبھی بنالیں توپاکستان ٹیم کوفائدہ ہوسکتاہے۔