counter easy hit

عزیز بھٹی ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کے ساتھ انتہائی نارواسلوک

Aziz Bhatti highl

Aziz Bhatti highl

گجرات(انور شیخ سے )گجرات کا واحد عزیز بھٹی ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کے ساتھ انتہائی نارواسلوک ،رات کے وقت عملہ خوش گپیوں میں مصروف اور مریض ٹرپ ٹرپ کر جان دینے لگے ڈاکٹر بھی ڈیوٹی سے غائب ،گجرات کے اکلوت ہسپتال عزیز بھٹی میں مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ،رات کے وقت جب کوئی مریض ایمر جنسی وارڈمیں آتا ہے تونرسز اور ڈاکڑ اکثر اوقات ڈیوٹی سے غائب ہوتے ہیں اور مریض ایمرجنسی وارڈ میں ٹرپ رہے ہوتے ہیں ان کے علاج کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی جو کہ سراسرزیادتی ہے ،ایمر جنسی وارڈ میں بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ کئی مریض موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں ،اس سلسلہ میں ایم ایس اور ذمہ دار ران مکمل طورپر خاموش ہیں گجرات کے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے