counter easy hit

عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ فوج ، رینجرز اور پولیس سے لڑنے کیلئےخریدا گیا: عشرت العباد

Aziz said the missing weapons, army, rangers and police fight kylyykryda: Qaim

Aziz said the missing weapons, army, rangers and police fight kylyykryda: Qaim

کوئی شک میں نہ رہے ، اب کوئی نہیں بچے گا، بلدیہ فیکٹر ی میں لوگوں کو جلانے والوں کو سزا ملے گی: عشرت العباد

کراچی: گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ فوج ، رینجرز اور پولیس سے لڑنے کے لیے خریدا گیا تھا ، خریداری میں کچھ سیاسی ذمہ دار شامل تھے ۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں لوگوں کو جلانے والوں کو سزا ملے گی ، سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو چوراہوں پر لٹکائیں گے ۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں اسکول اور ٹراما سینٹر کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمیں پارٹی کے رہنما اور سابق مئیر کراچی مصطفٰے کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن یا نااہلی کے باعث شہر میں ترقیاتی کام نہ ہو سکا ۔ نعمت اللہ خان نے شہر کے لئے زبردست کام کیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ان کو نہیں بخشا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا ارشد وہرا اچھے آدمی ہیں شہر کی بہتری کے لئے انکا ساتھ دیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ان کو نہیں بخشا جائے گا ۔ کوئی شخص کسی غلط ایکٹیوٹی میں پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ شہر میں جو ترقیاتی کام ہونا چاہئے تھے وہ نہیں ہو سکے ۔ آٹھ سال میں لیاری ایکسپریس پر بھی کام نہیں ہو سکا ۔ شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنا چاہیے تھا ، جس میں کافی وقت لگا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا دو سال میں پانی کے مسائل کا حل نکال لیا جائے گا ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سپرہائی وے پر تعمیراتی کام کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک ڈیڑھ سال کا وقت لگے گا ، تعمیر ہونے میں تب تک اس کا کوئی بہتر حل نکالا جا ئے ۔ سپرہائی وے پر مختلف جامعات کے کیمپس قائم کئے جائیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website