counter easy hit

ب کسی کی گاڑی سے ایف 16بھی برآمد ہو سکتا ہے ۔۔

B can also export F16 from someone's car ..

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے جملے سے بھرپور قہقہے بلند ہو گئے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر گاڑی سے منشیات برآمدگی کے حوالے سے سوال و جواب کے دوران احسن اقبال نے اچانک کہا کہ ’’انتظار کریں اب کسی گاڑی سے ایف 16بھی برآمد ہو سکتا ہے‘‘ جس پر (ن) لیگ کے رہنمائوں سمیت صحافیوں نے بھرپورقہقہہ لگایا ۔دریں اثناپیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سیاسی ورکرز اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت اپنی گاڑیوں، خصوصاً گاڑیوں کی ڈگی چیک کرلیا کریں۔سکھر میں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جیل میں ڈالنے سے اگر معیشت اچھی ہوتی ہے تو ڈال دیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، عمران خان نے جیل کی ہوائیں نہیں کھائیں لیکن ہمیں جیل جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دوسری جانب خبر کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کےرہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہیں چاہتے کہ آصف علی زرداری، سعد رفیق یا حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں آکر تقریر کریں اور میں نے یہ بھی سنا ہے کہ شہباز شریف بھی شاید عنقریب گرفتار ہونے والے ہیں۔نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس وقت اتنے بڑے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں لیکن عمران خان سیاسی انتقام پر اترے ہوئے ہیں۔ میں حکومت سے سوال کرتا ہوں کہ نندی پاور پروجیکٹ میں کیا صرف ایک ہی شریف بابراعوان تھے جنہیں بری کر دیا گیا۔ نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دور میں سیاسی انتقام ختم ہو گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اے این ایف نے ممبرقومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے باعث ملک سیاسی میں ایک بار پھر بھونچال آ چکا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website