counter easy hit

بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے چار معذور بچوں کے والد کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا

Baba Farid four disabled

Baba Farid four disabled

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے چار معذور بچوں کے والد کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گاؤں اڑتالی ورکاں کے رہائشی اور محکمہ پولیس میں کانسٹیبل محمد رمضان کے چار بچے35 سالہ عالیہ رمضان،32 سالہ غلام یاسین ،26 سالہ غلام محی الدین اور 19 سالہ غلام مرتضیٰ جسمانی اور ذہنی معذور ہیں ،محمد رمضان کے مطابق اس نے اپنے بچوں کا علاج کروانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے مگر یہ کوششیں بار آور ثابت نہ سکیں ،معذور افراد کے لئے کام کرنے والی مقامی سماجی تنظیم بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن نے محمد رمضان کو گزشتہ روز دو لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک دیا ۔امدادی چیک چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے دفتر میں دیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی اطہر اسماعیل امجد ،نوید ورک اور بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ملک مستان علی بھی موجود تھے ۔4 جسمانی و ذہنی معذور افراد کے والد محمد رمضان نے امدادی چیک دینے پر بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک مستان علی نے کہا کہ خدمت انسانیت میں اللہ تعالیٰ نے وہ مزہ رکھا ہے جو کسی بھی اور چیز میں نہیں ہے ،ہمیں لوگوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن معذور بچوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ یرقان ،کینسر اور دل کے امراض میں مبتلاء افراد کے لئے بھی کام کر رہی ہے اور اب تک ہم 376 افراد کے علاج معالجے میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں