سانگلہ ہل ( میاں ضیاء المصطفٰے) بابا نو لکھ ہزاری دربار کے قریب بم بلاسٹ کیا گیا جس میں کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد شفٹ کیا اس کے علاوہ کچھ مریض عمارت کے اندرشدیدزخمی حالت میں پھنسے ہونے تھے جن کو سپائن بورڈ پر باندھ کربڑی مہارت سے باہر نکالا گیا ۔07منٹ کا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے رسپانس ریسکیو 1122نے کیا وہاں موجود آفیسرز اور لوگوں نے ان کے کام کو سراہتے ہوے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور یہ بھی کہا کہ اس طرح کی ناگہانی صورتحال کو ریسکیو1122ہی بہتر انداز میں کور کر سکتی ہےmock exerciseکے اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مبشر ربانی نے تمام آنے والے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئے تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ضرورت پڑنے پر تمام محکمے شانہ بشانہ کام کر سکیں بہت کم وقت میں بڑی سے بڑی ایمرجنسی کو آسانی سے کور کر سکیں۔