لیوٹن برطانیہ ( بیورو رپورٹ ) گلگت و بلتستان کے نامور سماجی و سیاسی رہنمابابا جان کومادر وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ بابا جان کی سیاسی مقبولیت اور ضمنی الیکشن میں واضح برتری کے خوف میں مُبتلا مُسلم لیگ ن حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہُوئے سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کے عمرقید کے فیصلے کو بحال رکھتے ہُوئے باباجان کےالیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنا گلگت بلتستان کی کٹپتلی حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے ۔
گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو بابا جان کی الیکشن میں کامیابی کا بخوبی اندازہ ہے اسی لئے بابا جان کی سزا کو بحال کیا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی عدلیہ کے اس سیاسی اور انتہائی جابرانہ فیصلہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے بابا جان گلگت بلتستان کی پہچان بن چکے ہیں حکومتی بکاؤ عدلیہ بابا جان کو سلاخوں کی پیچھے تو رکھ سکتی ہے لیکن حق کی آواز کو ہر گز نہیں دبا سکتی ہم اس کٹپتلی عدلیہ اور حکومت کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ اگر اس جابرانہ فیصلہ کو واپس نہ لیا گیا تو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کہ ریاست جموں کشمیر میں پاکستانی حکومت کے حد سے ذیادہ مداخلت اور ہر معاملہ میں ٹانگ اڑانے کو بے نواب کریں گے ۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں گلگت و بلتستان کو شامل کیا جائے اور عوام کو ان کے حقوق دئے جائیں ۔ گلگت و بلتستان اسمبلی ایک کٹپتلی کو سوا کچھ بھی نہیں ۱۹۴۸ سے اب تک عوام کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے رہنما آصف مسعود نے اخباری نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران گلگت بلتستان کی عدلیہ کی جانب سے گلگت و بلتستان کے سیاسی رہنما بابا جان کی سزا کی بحالی پر کیا ۔